7 اگست 2015 - 17:08
یوم نامہ نگار پر صدر روحانی کا پیغام

صدر مملکت نے نامہ نگاروں کو معاشرے کے اجتماعی حقوق اور قومی تشخص کے نگہبان قرار دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صدارتی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے جمعے کے دن اپنے ایک پیغام میں شہید نامہ نگاروں کی خدمات کو سراہا اور یوم نامہ نگار کی مبارک باد پیش کی ہے- ڈاکٹر حسن روحانی کے پیغام میں آیا ہے کہ نامہ نگار ہر معاشرے کے اجتماعی حقوق اور قومی تشخص کے نگہبان ہوتے ہیں۔ صدر مملکت نے اپنی حکومت کو ایرانی نامہ نگاروں کے اتحاد اور ان کے یک زبان ہونے کا رہین منّت قرار دیا۔ ڈاکٹر حسن روحانی کے پیغام میں مزید آیا ہے کہ آج کی دنیا میں نامہ نگاروں کی جانب سے عوام تک بر وقت اطلاعات کی منتقلی کے ذریعے ہی پائیدار ترقی و پیشرفت کی جا سکتی ہے اور اجتماعی بنیادوں کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔ صدر مملکت کے پیغام میں آیا ہے کہ نامہ نگار اپنی پیشہ ورانہ کوشش سے قومی صلاحیتوں ہور جقائق سے لوگوں کو روشناس کراتے اور برائیوں کا مقابلہ کرتے ہیں۔ درحقیقت وہ معاشرے کے رہنماؤں کے امانتدار مشیر ہوتے ہیں۔ واضح رہے کہ سترہ مرداد سنہ تیرہ سو ستتر ہجری شمسی مطابق آٹھ اگست انیس سو اٹھانوے کو دہشت گرد گروہ طالبان نے اسلامی جمہوریہ ایران کی خبر رساں ایجنسی ارنا کے نامہ نگار محمود صارمی اور افغانستان کے شہر مزار شریف میں واقع ایرانی قونصل خانے کے آٹھ ملازمین کو شہید کر دیا تھا۔ اسی مناسبت سے ایران میں ہر سال سترہ مرداد کو یوم نامہ نگار کے طور پر منایا جاتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲